اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام میں دمشق کے مشرق میں واقع کئي علاقوں پر شامی فوج کے مکمل کنٹرول کے بعد بڑی تعداد میں دہشت گردوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئيے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج کو مختلف علاقوں میں لگاتار کامیابی ملی ہے اور اس درمیان زبدین شہر کو آزاد کرانے کے لئے دہشت گردوں اور فوج کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس کے بعد ایک ہزار سے زیادہ دہشت گرد پیچھے ہٹ گئے اور بعد میں ان دہشت گردوں نے شامی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئيے۔ یہ بھی اطلاعات ملی ہیں کہ شامی فوج نے مشرقی دمشق کے جوبر علاقے میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے جبکہ درعا کے علاقے میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائي جاری ہے۔
.......
/169